Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
    اہم خبریں جون 23, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif and Iranian President Masoud Peshkeshian reiterate joint peace efforts
    ایران اور امریکا کے درمیان ہوئی مفاہمتی یادداشت میں بیلسٹک میزائلوں کا کوئی ذکر نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاک ایران تعلقات، خطے میں امن اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل کے معاملے پر دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے یہ نہیں ہوسکتا کہ کچھ ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز فارسی میں اظہارِ خیال اور ایک شعر سے کیا، جس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وفد نے مسکراتے ہوئے تالیاں بجا کر بھرپور پذیرائی کی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ "دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے”، اور ایران کے ساتھ پاکستان کی گہری دوستی کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کو باعثِ مسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں اور بطور ڈاکٹر انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے اور امن معاہدے کے لیے مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل کے معاملے پر دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے یہ نہیں ہوسکتا کہ کچھ ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں، ایران اپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل کیوں نہیں رکھ سکتا؟ یہ ایسی منافقت ہے جسے آپ ہضم نہیں کرسکتے، اس لیے میں واضح کردوں کہ ایم او یو پر بطور ثالث میرے دستخط موجود ہیں اس میں میزائل کو کوئی ذکر نہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی دوراندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے پر خوشی ہے، تاہم جنگ کے دوران ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس بھی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہزاروں سالہ تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کی کامیابی کو اپنی کامیابی اور اس کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں، جبکہ شرپسند عناصر امن معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کی دوستی کو ہمیشہ زندہ رہنے کی دعا بھی دی ۔

    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز مفکرِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے شعر سے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایران کا ہمسایہ نہیں بلکہ بھائی اور قریبی دوست بھی ہے، جبکہ دونوں ممالک "یک جان، دو قالب” ہیں ۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مستقبل پر مبنی ہیں، حالیہ واقعات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دی ہے جبکہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا اور امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں ۔

    ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے، انہوں نے صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور دورۂ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
    Next Article لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.