پاکستان سپرلیگ 11 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، 183 رنز کا ہدف ملتان نےبآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
لاہور میں کھیلےگئے پی ایس ایل 11ویں ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔
راولپنڈیز کی جانب سے سیم بلنگز 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز بنائے، ملتان سلطانز کے سپنر فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،صاحبزادہ فرحان 68، جوش فلپس 56 ، شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
شاندار بولنگ پر ملتان سلطانز کے سپن بولر فیصل اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

