Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    • سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت
    • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
    اہم خبریں مئی 9, 2025

    سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

    Facebook Twitter Email
    Saudi Minister of State for Foreign Affairs Adil Al-Jubeir met with Prime Minister Shehbaz Sharif and Foreign Minister Ishaq Dar
    پاکستان کو اپنے دفاع کے لیے اقدامات کا پورا حق حاصل ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور  موجودہ سکیورٹی صورتحال  سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کی وجہ سےکئی بے گناہ شہری بشمول خواتین اور بچوں کی شہادت واقع ہوئی اور املاک کو نقصان پہنچا ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن میں مثالی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پر عزم ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے لیے اقدامات لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی امن قائم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا ۔

    سعودی وزیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ، اس دوران پاک بھارت کشیدگی سمیت پاکستان او سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دیگر اہم امور زیر غور آئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
    Next Article بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026

    ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    اکتوبر 6, 2026

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026

    سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.