Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
    • یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی
    • پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف
    • ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ
    • لاہور: 9 مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
    • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
    • بھارتی کرکٹرز نے معافی مانگ لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ایم او یوز پر دستخط،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
    اہم خبریں

    پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ایم او یوز پر دستخط،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

    نومبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Signing of MoU between Pakistan and Belarus, agreement to increase bilateral relations
    بیلاروس کے صدر کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، وزيراعظم شهباز شريف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا، وزیراعظم شہبازشریف اور بیلا روس کے صدر تقریب میں شریک ہوئے۔

    دونوں ممالک  کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آڈیٹر جنرل آفس اور بیلا روس کی سٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان تعاون، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم کو روکنے اور پاکستان نیشنل ایگریڈیشن قونصل اور بیلاروس کے ایگریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ، ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی تعاون کے سمجھوتے کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

    اس موقع پر این ڈی ایم اے اور بیلا روس کی وزارت کے درمیان تعاون، نیوٹیک اور بیلاروس کے فنی تعلیم کے انسٹیٹیوٹ کے درمیان اور دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی انٹیلی جنس کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

    بیلا روس کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لوکا شینکو  اور وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، 8 سال کے وقفے کے بعد صدر لوکا شینکو کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، بیلاروس کے صدر کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ بیلا روس کے صدر سے آج ہونے والی ملاقات مثبت رہی، صدر لوکا شینکو اور وفد کے ساتھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، بیلا روس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے، بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر بیلا روس ایک مدبر اور بصیرت افروز رہنما ہیں، دونوں ممالک مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے سنجیدگی سے مل بیٹھیں گے، آئی ٹی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، آئندہ سال مفاہمتی یادداشتوں کوعملی جامہ پہنائیں گے۔

    اس موقع پر بیلا روس کے صدر لوکا شینکو نے کہا کہ مؤثر سفارتکاری سے تعمیری رابطوں تبادلوں کو بڑھانا ہوگا، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر جلد پیش رفت بڑھانا ہوگی، جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے، ہمیں عوام بہتری کے منصوبوں پرعمل کرنا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہراہ دستورپر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات
    Next Article رینجرز اہلکاروں پر تحریک انصاف کے شرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 26, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی

    دسمبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 26, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی

    دسمبر 26, 2025

    پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف

    دسمبر 26, 2025

    ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ

    دسمبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.