بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب،جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ۔
جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کاروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشتگردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے ۔
بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا،پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال، دفاعی ماہرین کے مطابق جفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی چینلز پر بی ایل اے کی پرانی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردی کی سرِعام پشت پناہی کی جا رہی ہے ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ نام نہاد بی ایل اے، بھارت کا تیار کردہ فتنے کا بیج ہے جو پاکستان کے امن کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتا ہے ۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے، بھارت کا پراکسی نیٹ ورک، معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور مودی کا آلہ کار ہے ۔