Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔
    • درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
    • برن یونٹ اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ پشاور صوبہ بھر کے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراھم کررھا ھے۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ۔
    • رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جارحیت ناقابلِ جواز اور افسوسناک ہے، جو اسرائیل کی سرکش سوچ کو بے نقاب کرتی ہے، اسحاق ڈار
    بین الاقوامی

    جارحیت ناقابلِ جواز اور افسوسناک ہے، جو اسرائیل کی سرکش سوچ کو بے نقاب کرتی ہے، اسحاق ڈار

    ستمبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The aggression is unjustifiable and regrettable, which exposes Israel's rebellious thinking, Ishaq Dar
    اسحٰق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسرائیل کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ناقابلِ جواز اور افسوسناک ہے، جو اسرائیل کی سرکش سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات عالمی نظام اور سفارتکاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

    دوحہ: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے وزارتی تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی سخت مذمت کی ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں دوحہ پر اسرائیلی حملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پاکستان قطر اور دیگر ممالک کے ساتھ عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کر رہا ہے تاکہ اجتماعی حکمت عملی تشکیل دی جا سکے ۔

    اسحٰق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے ۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ صرف گزشتہ ماہ او آئی سی وزرائے خارجہ جدہ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر غور کے لیے جمع ہوئے تھے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت ناقابلِ جواز اور افسوسناک ہے، جو اسرائیل کی سرکش سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات عالمی نظام اور سفارتکاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

    وزیرِخارجہ نے کہا کہ قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر فلسطین میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کردار ادا کیا ہے، اور اسرائیل کا حملہ نہ صرف ایک خودمختار ریاست پر حملہ ہے بلکہ سفارتکاری پر بھی چوٹ ہے ۔

    انہوں نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس کے حقِ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ساتھ کھڑا ہے ۔

    اسحٰق ڈار نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پاکستان، سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس بلا چکا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا
    Next Article خیبرپختونخوا میں بیڈگورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے،مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025

    وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔

    نومبر 18, 2025

    درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 

    نومبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.