Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کارروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ
    خیبرپختونخواہ

    کرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

    جنوری 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The decision to take strict action against miscreants in Kuram district
    پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سکیورٹی فورسز موجود ہوں گی،بيرسټر سيف
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ریاست پُرامن عناصر کے ساتھ کھڑی ہے، ظالم عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شامل تھے ۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے، امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے گا، پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سکیورٹی فورسز موجود ہوں گی ۔

    ترجمان نے کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔ امن پسند لوگوں کو نقصان سے بچانے کیلئے انہیں شرپسندوں سے الگ کرکے کارروائی کی جائے گی ،متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے رہائش کے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت دونوں فریقین سے درخواست کرتی ہے کہ اپنے درمیان موجود شرپسندوں کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ تین مہینوں سے کرم میں پرامن طریقے سے امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، گرینڈ جرگے کے ذریعے پشتون روایات کے مطابق امن معاہدہ کیا گیا، کرم میں چند شرپسند عناصر نے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی، شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے، شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

    ترجمان نے کہا کہ حکومت جلد ہی متاثرہ علاقوں سے شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دے گی، حکومت نے امن معاہدے کے مطابق امن بحال کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک
    Next Article خیبرپختونخوا: کل سے 31 جنوری تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے،اعلامیہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کارروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.