اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی گئی۔
پالیسی کے تحت آئندہ برس پاکستان سے 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔
اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا، حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالیسی میں سپانسر شپ سکیم کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔
طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا ، عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہوگا اور بینکوں کے انتخاب کے لیے خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔