Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان سُپر ليګ کے 10ویں ایڈیشن کا میگا ایونٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
    اہم خبریں

    پاکستان سُپر ليګ کے 10ویں ایڈیشن کا میگا ایونٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

    اپریل 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The mega event of the 10th edition of the Pakistan Super League will begin in Rawalpindi today.
    شاندار افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹکرائیں گے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کا میگا ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹکرائیں گے، تمام کپتان پی ایس ایل کے لیے پرجوش  اور ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

    پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے کیا جائے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی لہوگرمائے گی، عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے ۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016، 2018 اور 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022 اور 2023) میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

    سٹار بیٹر بابراعظم پشاور زلمی کو لیڈ کرینگے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

    سعود شکیل کوئٹی گلیڈی ایٹرز جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محم رضوان ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے ۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ہم نے پچھلے دو ایڈیشنز میں کیا کھویا اور انہی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنا مرکز مضبوط کیا ہے تاکہ ہم کھیل کے کسی بھی مرحلے پر جدوجہد نہ کریں ۔

    دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں ۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن چکی ہے کہ ملک کے ہر خاندان میں مختلف ٹیموں کے سپورٹرز ہیں جبکہ تمام شائقین اس لیگ کا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ جو بھی ٹورنامنٹ جیتے گا وہ اس ملک کے لیے کامیاب ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سیزن کوئٹہ کے لیے اچھے نہیں رہے اور دیگر تمام ٹیموں کی طرح ہم نے بھی معیاری اسکواڈ کو جمع کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ ہم اس بار اچھا کھیلنے اور شائقین کی تفریح کے لیے پر امید ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک اہم مقصد معیاری کھلاڑیوں کی تیاری اور انہیں سامنے لانا رہا ہے اور ہم لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں بھی اس مقصد پر قائم رہیں گے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ میں فائر پاور لانے کے لیے اپنا کمبینیشن تبدیل کیا ہے اور ہم ابتدا ہی سے جارحانہ انداز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ پاور پلے آپ کے جیتنے کے امکانات کو بڑھانے کی کلید ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبجلی کی قیمت میں مزيد ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
    Next Article بیلا روس کے صدر کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور لیگی صدر نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.