مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی شہریوں کو غربت میں دھکیل کر معیشت کی بنیادی کمزوریوں کو عیاں کر دیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے نام نہاد شائننگ انڈیا کے مضحکہ خیز دعوؤں پر کھڑی ناکام معیشت کی قلعی کھول دی۔
اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت و افلاس سے دوچار کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی، خطے میں یہی صورتحال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہوگی جس سے خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔ بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر سنجیدہ خطرات منڈلا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بحران نے پہلے سے زبوں حالی کا شکار بھارتی معیشت کی خود انحصار کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب مودی حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہو چکا ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

