Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
    • آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    • بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    • بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    • پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سال 2024، امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج کی بے مثال خدمات اور کامیابیاں
    اہم خبریں

    سال 2024، امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج کی بے مثال خدمات اور کامیابیاں

    دسمبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The year 2024, unprecedented services and achievements of Pakistan Army for the restoration of law and order
    گمراہ کن پروپیگنڈا ، فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رواں سال قانون سازی بھی کی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سال 2024 کے دوران امن و امان کی بحالی کی کوششیں:

    سال 2024 کے دوران پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کے دور میں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں، آرمی چیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی امن کے قیام کو اولین ترجیح دی ۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  کی زیر قیادت سال 2024 میں خوارج اور دہشتگردوں کےلئے ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت رواں سال سیکیورٹی فورسز کی آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔

    سال2024 کے  دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت  کاروں کے خلاف  59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ۔

    کامیاب آپریشنز کے دوران 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔

    دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز کے گئے، افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کیخلاف اہم کردار انجام دے رہے ہیں ۔

    رواں سال ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب  دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں، جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں  میں  فدا الرحمن عرف لعل ،  ژوب ڈویژن ، علی رحمان عرف  طحٰہ  سواتی اور ابو یحییٰ  بھی شامل ہیں ۔

    ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث 2خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا ۔

    دہشتگردوں کے خلاف آرمی چیف کا دوٹوک موقف:

    آرمی چیف دہشتگردوں  اور اُن کے سہولت کاروں کے بارے میں  واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں، ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لیے افغانستان پر مقدم ہے۔

    رواں سال غیر ملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا، غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف بھی رواں سال بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔

    ریاست پاکستان  کا واضح موقف ہے کہ غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث مافیہ دہشتگردو ں کا سہولت  کار ہے، واضح ریاستی پالیسی کے پیش نظر رواں سال سمگلنگ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ۔

    رواں سال غیر قانونی سر گرمیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں واضح کمی واقع ہوئی، آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت رواں سال پاکستان نے اہم سنگِ میل عبور کئے ۔

    کامیاب ملٹری ڈپلومیسی:

    کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، غزہ ، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے پاکستان اقوام ِ عالم میں ایک مؤثر آواز بن کر اُبھرا۔

    سال 2024ء میں سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی اور پاکستان نے  اہم ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کی، اس کانفرنس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

    اس کے علاوہ رواں سال کئی اہم ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کئے ۔

    ایس آئی ایف سی کی اہم کامیابیاں:

    معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایس آئی ایف سی نے  رواں سال اہم کامیابیاں حاصل کیں، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک  کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔

    ایس آئی ایف سی کے تحت کئے جانے والے اقدامات سے معیشت میں بہتری کے واضح امکانات روشن ہوئے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترسیلات زر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند سطح پر  پہنچی۔ شرح سو د میں واضح کمی اورڈیفالٹ کا راگ الاپنے والوں کے بیانیے کی نفی ہوئی ۔

    خطے میں تجارتی سرگرمیوں کا فروغ:

    خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اہم ملک کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے  اہم سنگ میل عبور کیے، این ایل سی نے نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس،  مشرقی یورپ ، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ  تجارت کے فروغ کے لئے راہ ہموار کی ۔

    آرمی چیف کا واضح موقف ہے کہ قواعد و ضوابط کے بغیر آزادی اظہارِ رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے، گمراہ کن پروپیگنڈا ، فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام  کے لئے رواں سال قانون سازی بھی کی ۔

    حکومت اور عسکری قیادت کی تمام کاوشیں اور  کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ انشاء اللہ حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کے تحت سال 2025 امن اور استحکام کا سال ہو گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی
    Next Article افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.