سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرات کیلئے سفارتی کوششوں پر پاکستانی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید ہوں ۔
نیویارک: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو سفارتی موقع فراہم کیا، پاکستان نے کشیدگی کم اور دشمنی ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایلچی سفارتی کوششوں کی حمایت کیلئے خطے میں موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیراعظم شہبازشریف مذاکرات میں اپنے اپنے ممالک کے وفود کی سربراہی کریں گے ۔

