Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    • سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
    • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
    • جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
    • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا
    • ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
    • آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، پاکستان اور بھارت کو مل کر کام جاری رکھنے پر زور
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، پاکستان اور بھارت کو مل کر کام جاری رکھنے پر زور

    اپریل 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US Secretary of State calls Prime Minister Shehbaz Sharif, urges Pakistan and India to continue working together
    وزیراعظم کا حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر دونوں ممالک کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

    اسلام آباد: پرائم منسٹر آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سیکریٹری سٹیٹ مارکو روبیو نے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا ،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    وزیر اعظم نے سیکریٹری سٹیٹ مارکو روبیو کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی اور پاکستان کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

    بھارت کے بڑھتے ہوئے  اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویش ناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی اور دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم داعش، کالعدم ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے ۔

    انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی  افسوس ناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا، جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کے لیے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے، جموں و کشمیر تنازع کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے ۔

    پاک-امریکہ دوطرفہ تعاون کے بارے میں وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ 70 برسوں میں مل کر کام کیا ہے اور دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشت گردی اور معاشی تعاون بڑھانے، معدنیات کے شعبے میں بھی تعاون کر سکتے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔

    امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریق کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفوجی تصادم کا راستہ بھارت کی چوائس ہے، آگے معامله کہاں جائیگا یہ ہماری چوائس ہوگی،ترجمان پاک فوج
    Next Article پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائٹڈ کو پہلی شکست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025

    جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن

    اگست 14, 2025

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا

    اگست 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.