Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ’’حکومت میں آ کر صحت کارڈ بحال کریں گے‘‘ تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کی خیبر نیوز سے گفتگو
    اہم خبریں فروری 21, 2024

    ’’حکومت میں آ کر صحت کارڈ بحال کریں گے‘‘ تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کی خیبر نیوز سے گفتگو

    Facebook Twitter Email
    ’حکومت میں آ کر صحت کارڈ بحال کریں گے‘‘ تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کی خیبر نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email
    خیبر نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں سینئت صحافی اور میزبان وقاص شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی عوام نے واضح اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے۔
    پہلی بار یہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں ہوا ہے کہ مسلسل ایک پارٹی کو تیسری بار حکومت دی گئی ہے۔کسی کو بھی اس سے پہلے دوسری دفعہ حکومت نہیں دی گئی ہے۔
    پروگرام کراس ٹاک میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ہم نے الیکشن لڑا ہے۔جھوٹے کیسز ہمارے اوپر بنائے گئے، ہم لوگوں کو تو کارنر میٹنگ، جلسے جلوس اور ریلیوں تک کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اور ہم لوگ جب ریلی یا جلسے کا اعلان کرتے تو ہم پر دفعہ 114 لگا دیتے تھے۔ہمارے تیسرے درجے کی لیڈرشپ کو یا تو جیلوں میں ڈالا گیا ہے،یا رپورش کر دیا گیا ہے۔ہمارے اوپر تو یہاں تک پابندی تھی کہ ہمیں ہمارے ہی گرفتار رہنماوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی۔ ہم اپنے ووٹر کو الیکشن والے دن ٹرانسپورٹ تک نہیں دے سکیں۔اس سب کچھ کے باوجود لیکن جس طرح ووٹر باہر نکلے ہیں اور ووٹ دیا ہے۔ اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ووٹر نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے اور بتا دیا ہے کہ جتنی مرضی پابندی عائد کر دی جائے عوام اپنے حق کو صیح جگہ استعمال کرنا جانتی ہے۔ہم تھری ایم فی او کو ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
    کراس ٹاک میں بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام نے کہا کہ ان کے اوپر 8 مقدمے درج ہیں۔ اور دہشتگردی کی دفعات بھی اس میں شامل ہیں۔ ہماری پارٹی سے انتخابی نشان بھی لیا گیا اور مجھے تو دو نشان الاٹ کئے گئے تھے اور آر او کے پاس بار بار درخواست دائر کرنے پر بھی ایک نشان کو واپس نہیں لیا گیا یہاں تک کہ مجھے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔
    اس حوالے سے عارف احمد زئی نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کا لالچ اور دھمکیاں دی گئی کہ ہم پی ٹی اٗئی کو چھوڑ دیں لیکن فیملی نے بھرپور سپورٹ کیا۔ہر قدم پر ساتھ دیا اور یہی کہتے تھے کہ سخت حالات میں پارٹی نہیں چھوڑنی ہے۔عبدالسلام نے اس پر کہا کہ میرے بیٹے اور بھائی نے مجھے عمران خان کو چھوڑنے کی صورت میں میرا چہرہ نہ دیکھنے کی دھمکی دی۔ اس ملک کو اللہ نےبہت سی معدنیات اور وسائل سے نواز ہے لیکن ہمیں وہ لیڈر شپ نہیں ملی جس کی وجہ ملک بہت سے مشکلات سے دوچار رہا ہے۔
    انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوگا لیکن حکومت بننے کے بعد سب سے پہلے صحت کارڈ کو بحال کریں گے، مرکز سے بجلی، گیس کی مد میں بقایاجات لینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور صوبے کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ایگریکلچرل یونیورسٹی، صحت، تعلیم اور ٹورزم کے محکموں میں ترقیاتی کاموں اور اصلاحات کو فوقیت دیں گے۔ صوبے میں ڈیم بنائیں گے۔ اور یہ عمرا ن خان ہی تھے کہ جہنوں نے بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے بڑے ڈیموں پر کام شروع کیا۔
    Cross Talk Health Card Khyber News' program Tehreek-e-Insaf تحریک انصاف خیبر نیوز پروگرام صحت کارڈ کراس ٹاک
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل9:آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز میدان میں مدمقابل
    Next Article پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا طے
    Mahnoor

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.