Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے
    آزاد کشمیر اگست 5, 2026

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 7 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔

    یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار ہے۔

    یہ دن منانے کا مقصد بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرنا ہے۔

    سن 2019 میں آج ہی کے دن بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

    اس اقدام کو اس وقت سے عالمی برادری، کشمیری اور پاکستانی عوام مسترد کرتے آ رہے ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    صبح نو بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    یوم استحصال مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35Aاے کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

    صدر زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی بہادری اورحقِ خود ارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی قیادت کو دبانا، شہری آزادیوں پر قدغنیں، آزاد ذرائع ابلاغ پر پابندیاں باعث تشویش ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کاحوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیرمتزلزل ہے۔

    تنازع کشمیر جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے سب سے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپورٹ آف اسپین ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط، ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار
    Next Article پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت، ہیوگو بینک کے سرمائے میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.