Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب
    • ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پاکستان نے افغان صوبہ کنڑ میں حملے سے متعلق افغان حکام اور میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا
    • وزیراعظم کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی کو قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
    • شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی
    • پاکستان اور چین کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، صدر آصف علی زرداری کی شرکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » الیکشن کمیشن میں وفاق اور سندھ کی ضمنی الیکشن کے التوا درخواستیں مسترد
    اہم خبریں

    الیکشن کمیشن میں وفاق اور سندھ کی ضمنی الیکشن کے التوا درخواستیں مسترد

    اکتوبر 11, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    الیکشن کمیشن میں وفاق اور سندھ کی ضمنی الیکشن کے التوا درخواستیں مسترد
    الیکشن کمیشن میں وفاق اور سندھ کی ضمنی الیکشن کے التوا درخواستیں مسترد
    Share
    Facebook Twitter Email

     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاق اور سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کرم کے سوا ملک بھر میں ضمنی اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن اپنے مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن، سیکریٹری وزارت داخلہ، دفاع، چیف سیکریٹری اور آئی جی صاحبان پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ایم او ڈائریکٹوریٹ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9، صوبائی اسمبلی کے تین اور کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ ادارہ الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہے بہرحال صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کی ان انتخابات میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے حوالے سے ان کا موقف درکار ہے تاکہ انتخابات کا پُرامن انعقاد اور دوٹروں کو پولنگ کے دن پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

    اجلاس میں سیکریٹری وزارت داخلہ، دفاع، چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے نمائندوں نے میٹنگ میں اپنا اپنا موقف پیش کیا۔

    الیکشن کمیشن نے تمام افسران و نمائندگان کا موقف سننے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کے لیے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات شیڈول کے مطابق یعنی 16 اکتوبر کو ہوں گے۔

    فیصلہ کیا گیا کہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب مقررہ تاریخ یعنی 16 اکتوبر 2022ء کو نہیں ہوگا یہاں پر انتخاب کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اسی طرح  کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق 23 اکتوبر 2022ء کو ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کا شکر گزارہوں سائفر کا معاملہ دوبارہ اٹھا دیا، عمران خان
    Next Article وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اپریل 28, 2026

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب

    اپریل 28, 2026

    ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اپریل 28, 2026

    اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس میں وزیراعظم شہبازشریف ذاتی حیثیت میں طلب

    اپریل 28, 2026

    ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل: نتیجہ کیوں نہیں؟ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 28, 2026

    پاکستان نے افغان صوبہ کنڑ میں حملے سے متعلق افغان حکام اور میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    اپریل 27, 2026

    وزیراعظم کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی کو قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

    اپریل 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.