Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ
    • ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں اقتصادی و سیاسی بحران، عالمی توجہ پاکستان پر
    • آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ
    • ٹانک میں گومل تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور متعدد شہری زخمی
    • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، احتساب عدالت نے ملزم سرن زیب کی پلی بارگین منظور کر لی
    • افغان طالبان دور میں خواتین کے حقوق کی بدترین صورتحال، عالمی انڈیکس میں افغانستان آخری نمبر پر
    • وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، نئے تجارتی راستوں کے حوالے سے گفتگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ کیس: عمران خان یہاں کیوں نہیں پیش ہوسکتے؟ عدالت شدید برہم
    اہم خبریں

    توشہ خانہ کیس: عمران خان یہاں کیوں نہیں پیش ہوسکتے؟ عدالت شدید برہم

    فروری 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کردی جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سعد حسن بطور وکیل پیش ہوئے۔

    دورانِ سماعت الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں۔

    علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں، انہیں آج جوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے، وہ آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

    عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ساطریقہ ہے، عمران خان جی الیون کورٹس میں پیش ہوسکتےہیں،کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے اِدھر کے لیے ٹائم نہیں بچےگا، یہ کونساطریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہوجائے پھر چلے جائیں۔

    جج کے ریمارکس پر علی بخاری نے کہا کہ خواجہ حارث اس کیس میں عمران خان کے وکیل ہیں،  آج یہاں اس عدالت میں پیش ہونے کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج پھر طلب کرلیا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب اور کے پی میں انتخابات کا معاملہ، 4 ججز بینچ سے علیحدہ
    Next Article الیکشن کی تاریخ پرگورنر کسی کی ایڈوائس کا پابند نہیں: چیف جسٹس
    Web Desk

    Related Posts

    نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

    مارچ 5, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    مارچ 5, 2026

    آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ

    مارچ 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

    مارچ 5, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    مارچ 5, 2026

    ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں اقتصادی و سیاسی بحران، عالمی توجہ پاکستان پر

    مارچ 5, 2026

    آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایران کا انتباہ

    مارچ 5, 2026

    ٹانک میں گومل تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور متعدد شہری زخمی

    مارچ 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.