Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارتی جارحیت، پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ
    • بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کا اتحاد، 93 فیصد نے دفاع وطن کے لیے لڑنے کا عزم ظاہر کیا
    • بھارتی ڈرون حملے: عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک نفسیاتی جنگ
    • پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، امریکی میڈیا
    • بھارتی جارحیت جاری، 25 اسرائیلی ڈرونز تباہ، ایک شہری شہید،پاک فوج کے4 جوان زخمی
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کا کیس: فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد
    اہم خبریں

    سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کا کیس: فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد

    اگست 2, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے سے متعلق فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان جستس عمر عطا بندیال نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے خلاف فل کورٹ بنانے کی درخواست پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ، سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

    دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل منصورعثمان سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا گزشتہ روز فیصل صدیقی کی درخواست سنی گئی، جہاں تک اس کیس کا تعلق ہے تمام تر یقین دہانیاں کرائی جا چکی ہیں، زیر حراست تمام افراد کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ زیر حراست افراد کو ان کے اہلخانہ سے ملنے اور وکیل کرنے کی اجازت ہے، زیرحراست افراد کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آپس میں مشاورت کر لی ہے، فیصل صدیقی صاحب آپ ایک قابل وکیل ہیں، آپ کی عزت کرتے ہیں اس لیے فل کورٹ کی درخواست سنی لیکن عدالت اس طرح سے کیس کے درمیان درخواستیں نہیں سنتی۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ ستمبر تک دستیاب نہیں ہے، عدالتی چھٹیاں بھی چل رہی ہیں، تمام ججز کی نجی مصروفیات بھی ہیں جو اس کیس کی وجہ سے معطل ہیں، دو مواقعوں پر پہلے دیگر بینچز معطل کر کے فل کورٹ بنائی۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ہم اللہ کو جوابدہ ہیں اس لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، کسی کو پسند آئے یا نہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، ہمارا کام ٹھیک ہے یا غلط اس کا فیصلہ وقت اور تاریخ کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
    Next Article شہریار آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہائی کا حکم
    Web Desk

    Related Posts

    بھارتی جارحیت، پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

    مئی 8, 2025

    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کا اتحاد، 93 فیصد نے دفاع وطن کے لیے لڑنے کا عزم ظاہر کیا

    مئی 8, 2025

    بھارتی ڈرون حملے: عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک نفسیاتی جنگ

    مئی 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارتی جارحیت، پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

    مئی 8, 2025

    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کا اتحاد، 93 فیصد نے دفاع وطن کے لیے لڑنے کا عزم ظاہر کیا

    مئی 8, 2025

    بھارتی ڈرون حملے: عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک نفسیاتی جنگ

    مئی 8, 2025

    پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، امریکی میڈیا

    مئی 8, 2025

    بھارتی جارحیت جاری، 25 اسرائیلی ڈرونز تباہ، ایک شہری شہید،پاک فوج کے4 جوان زخمی

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.