Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی، آرمی چیف
    اہم خبریں

    جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی، آرمی چیف

    نومبر 23, 2022Updated:نومبر 23, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    یوم دفاع و شہداء کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری
    یوم دفاع و شہداء کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی۔فوج نے فیصلہ کیا ہے سیاسی معالات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
    راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اورغازیوں نے شرکت کی۔ راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں یوم شہداء کی تقریب سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر خطاب کیا۔
    یہ تقریب ہر سال 6 ستمبر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 1965 کی جنگ کے شہید ہونے والے ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم اس سال ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی چلائی گئی۔ جس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس ویڈیو میں پاک فوج کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو بھی دکھایا گیا۔
    ایک دوسری فوٹیج چلائی گئی، جس میں پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں میں کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب سے قبل سپہ سالار نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور اس دوران یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
    شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج یوم شہدا پاکستان بطورآرمی چیف آخری بارخطاب کررہا ہوں۔ سیلاب کی وجہ سے یوم شہدا دیر سے منعقد کیا گیا۔ شہدا کے لواحقین ہمارا فخر ہے۔ شہدا کے لواحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چھ سالہ مدت میں شہدا کے لواحقین کوہمیشہ بلند پایا۔ شہدا کی قربانیوں کا صلہ نہیں دے سکتے لیکن آپ کے پیاروں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخرہے عظیم فوج کا سپہ سالار رہا ہوں۔ فوج کا بنیادی قوم ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہے۔ آج ہمارے شہروں اوردیہاتوں میں امن ہے۔ اس کے پیچھے شہدا کی قربانیاں ہے۔ فوج نے بے مثال قربانیاں دیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجے یو آئی کے حاجی غلام کو گورنر کے پی تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال
    Next Article پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسد عمر کو دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا گیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.