کراچی(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔ اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس معاملے کومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صحافیوں کےبلاول سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں۔ مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا۔ ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے۔ آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔ ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا۔ جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا۔ کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے۔
بدھ, جنوری 15, 2025
بریکنگ نیوز
- شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
- پاراچنار شہر سمیت 100 سے زائد دیہاتوں کو ہر قسم کی سپلائی معطل
- آرمی چیف سے بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر کی ملاقات
- عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- پاڑہ چنار کی تشویشناک صورتحال کو غیرسنجیدہ لینا قومی جرم ثابت ھوگا
- فلمساز سروربھٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- نیٹو کے ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھوں میں، دہشت گردی میں اضافہ،ماہرین
- آرمی چیف کا ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان