Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا
    • یوٹیلٹی سٹورز بند، حکومت نے ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی
    • پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، دستاویزات کا تبادلہ ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طيب اردووان کی ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
    • اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
    • قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چینی مہارت سے استفادہ کرکے مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں گی، وزيراعظم شہبازشريف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں بھارت کو شکست
    اہم خبریں

    آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں بھارت کو شکست

    نومبر 20, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد میں مد مقابل تھیں، اسٹیڈیم میں سوا لاکھ شائقین نے فیصلہ کن معرکہ دیکھا۔

    آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 گیندیں قبل حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جسمیں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، مارنس لیبوشین 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی بیٹرز میں ڈیوڈ وارنر 7، مچل مارش 15، اسٹیو اسمتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین میکس ویل نے 2 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے، بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست تھی، اس نے گروپ کے 9 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرایا، کینگروز نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں مینز ورلڈکپ جیتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے 1983 اور 2011 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    فائنل معرکے میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی ٹیم  نے  مقررہ 50 اوورز میں  240 رنز بنائے ، اوپنر شبمن گل 4 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان روہت شرما نے 47 رنز کی اننگ کھیلی اور شریاس ائیر صرف 4 رنز بنا سکے۔ بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔

    بھارتی ٹیم کا پانچواں نقصان 178 رنز کے مجموعے پر ہوا جب رویندر جڈیجہ 9 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جو 66 رنز بناسکے۔ میزبان ٹیم کا ساتواں نقصان 211 رنز پر ہوا جب محمد شامی 6 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری اور جسپریت بمراہ صرف ایک سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر دو بیٹرز میں کلدیپ یادیو 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج نے ناقابل شکست 9 رنز کی اننگ کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  ویرات کوہلی کو ایونٹ میں 3 سنچریاں اسکور کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی پرلگی دفعات میں سزا عمرقید یا سزائے موت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
    Next Article آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا ‘چوکر’ بن گیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 31, 2025

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    اگست 31, 2025

    یوٹیلٹی سٹورز بند، حکومت نے ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی

    اگست 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوِں اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 31, 2025

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    اگست 31, 2025

    یوٹیلٹی سٹورز بند، حکومت نے ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی

    اگست 31, 2025

    پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، دستاویزات کا تبادلہ ہوگیا

    اگست 31, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طيب اردووان کی ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اگست 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.