Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان
    • آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی
    • بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی
    • قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ 93 پیسے سستی، نوٹیفکیشن جاری
    • صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آڈیو لیکس کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نےکارروائی روک دی
    اہم خبریں

    آڈیو لیکس کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نےکارروائی روک دی

    مئی 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نےکارروائی روک دی۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  آج  3 رکنی کمیشن کا اجلاس ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ اور  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز عامر فاروق اور  نعیم افغان کمیشن کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہیں گزشتہ روز کا عدالتی حکم  پڑھ کر سنایا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیےکہ سپریم کورٹ کے قواعد کے مطابق فریقوں کو سن کر فیصلہ کیا جاتا ہے،کمیشن کو حکم نامےکی کاپی فراہم کی جائے، سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کے حوالے سے کوئی حکم جاری کیا ہے؟ تھوڑا بہت آئین میں بھی جانتا ہوں، کمیشن معاملے میں فریق تھا، اسے نوٹس کیوں نہیں کیا گیا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ  آپ کیوں کل کمرہ عدالت میں تھے ؟  آپ کو نوٹس کیا گیا تھا یا ویسےہی بیٹھے تھے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مجھے زبانی بتایا گیا تھا کہ آپ عدالت میں پیش ہوں، سماعت کے بعد مجھے نوٹس جاری کیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایک جج کے خلاف الزام پر سیدھا ریفرنس جائے تو وہ  پوری زندگی بھگتتا رہےگا۔

    اس دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عبدالقیوم صدیقی کو روسٹرم پر بلا لیا، ان کا کہنا تھا کہ  ہوسکتا ہے انہیں کمیشن کی کارروائی پرکوئی اعتراض نہ ہو،  ان کے دوسرے فریق نے ہمیں درخواست  بھیجی، ان  کے  دوسرے فریق نےکہا کہ  وہ میڈیکل چیک اپ کے  لیے لاہور  ہیں، کہا جب لاہور آئیں تو ان کا بیان بھی لے لیں، عابد زبیری اور  شعیب شاہین نے آج  آنےکی زحمت بھی نہیں کی، کیا انہیں آکر بتانا نہیں تھا کہ کل کیا  آرڈر  ہوا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی میں بعض ایسے کام کرنے پڑتے ہیں جو ہمیں پسند نہیں ہوتے، ہمیں پٹیشنرز  بتا رہے ہیں کہ حکم امتناع ہے آپ سن نہیں سکتے، وکلا کوڈ آف کنڈکٹ کو کھڑکی سے اٹھا کر  باہر پھینک دیا گیا ہے، ہم بعض کام خوشی سے ادا نہیں کرتے لیکن حلف کے تحت ان ٹاسکس کو  ادا کرنے کے  پابند ہوتے ہیں، ہمیں اس اضافی کام کا کچھ نہیں ملتا، ہمیں کیا پڑی تھی سب کرنےکی۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن کو سماعت سے قبل نوٹس ہی نہیں کیا گیا تھا توکام سےکیسےروک دیا، انکوائری کمیشن کو سنے بغیر ہی پانچ رکنی بینچ نے آرڈر دے دیا،  ہائی کورٹس سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ماتحت عدلیہ اور  ایگزیکٹو  پر لاگو ہوتا ہے مگر سپریم کورٹ پر نہیں ہوتا، 5 رکنی بینچ کے آرڈر میں فیڈرل ازم کی بات کی گئی، سپریم کورٹ ہائی کورٹس کی نگرانی نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے کئی فیصلے کالعدم قرار دیے،  بظاہر فیڈرل ازم کو تباہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمیشن کی مزید کارروائی نہیں کر رہے، ہم آج کی کارروائی کا حکم نامہ جاری کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
    Next Article عمران خان گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کیس،دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت پیش
    Web Desk

    Related Posts

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

    جنوری 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت نے مئی کی جھڑپوں میں تیسری قوت سے سیزفائر کیلئے درخواست کی تھی، پاکستان

    جنوری 8, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    بنوں لنک روڈ پر ہنگو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

    جنوری 8, 2026

    قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جنوری 8, 2026

    وادی تیراہ میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    جنوری 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.