Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

افغانستان

کابل میں دو صدور، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے بیک وقت حلف اٹھا لیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو صدور، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ، نے بیک وقت حلف اٹھا لیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی نے اپنی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی تھی، صدارتی انتخابات حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں صدارتی محل پر راکٹ فائر…

کابل میں دھماکہ ، 27 افراد جاں بحق، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

کابل: افغان دارالحکومت میں برسی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریر کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ،…

افغان طالبان کا افغان فورسز کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان

امریکا-طالبان امن معاہدے پر دستخط کے 2 روز بعد ہی افغانستان میں بم دھماکا

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پردستخط کے باوجود افغان فورسز کیخلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے سے قبل جو 7 روزہ عارضی جنگ بندی کی گئی تھی اس کا دورانیہ اب ختم ہوچکا ہے لہٰذا افغان فورسز کیخلاف اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ وہ…

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان پر تشدد کارروائیوں میں کمی کے وعدے پر عمل درآمد شروع

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان پر تشدد کارروائیوں میں کمی کے وعدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔امریکا اور طالبان کے درمیان ایک سال سے جاری مذاکرات کے نتیجہ خیر ہونے کا وقت آگیا ہے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی بحالی کے لیے 7 روز کے لیے پرتشدد کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فریقین کے درمیان افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق جمعے اور ہفتے کی شب سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے سمجھوتے پر…

افغانستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 40 شہری ہلاک

کابل: افغان صوبے ہرات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رسول اپنے 30 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔  گزشتہ روز بدھ کی شام چار بجے غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مقامی اسپتال کے حکام کا کہنا…

پاکستان کا ایک ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت ایک ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ پروگرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سکالرشپ پروگرام کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں کابل میں پاکستانی مندوب زاہد نصراللہ خان نے بھی شرکت  کی۔ پروگرام کے تحت یہ گرانٹ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دی جا رہی ہے جس کا مقصد افغانستان میں تعلیم کو فروغ دینا اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم حاصل…

افغانستان: طالبان نے امن تحریک کے 27 کارکنان کو اغوا کرلیا

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے امن تحریک کے 27 کارکنان کو ہائی وے سے اغوا کرلیا۔ ’ رائٹرز ‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ کے نائب گورنر مسعود بختاور نے کہا کہ امن تحریک کے کارکنان 6 گاڑیوں میں صوبہ ہیرات سے فراہ جارے تھے کہ منگل (24 دسمبر) کی شام کو طالبان نے ان کے قافلے کو ہائی وے پر روکا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پیپلز پیس موومنٹ گروہ کے رکن بسم اللہ وطن دوست نے کہا کہ…

افغان طالبان نے جنازے سے 45 افراد کو اغوا کرلیا

افغان طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کرلیا۔  افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کے لیے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔ جوزان کے انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ طالبان کابل حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دیتے…

افغانستان کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی چمپیئن ویسٹ انڈیز کو سیریز میں تاریخی شکست

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں افغانستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دے دی۔ افغان ٹیم کے نوجوان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے بازوں نے اسکور بورڈ پر…

افغان طالبان نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔ افغان طالبان نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے سرکاری دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی پالیسی کے تحت دوستانہ تعلقات کی کوشش کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً نمائندے مختلف ممالک کے دورے پر جاتے…