اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے امریکی ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے ناشگوار واقعہ سے متعلق بتایا کہ امریکی حکام نے واقعہ پر نوٹس لیا ہے۔
وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا کہ پاکستانی وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے۔ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سائفرسے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت خارجہ سائفر پر اپنا موقف متعدد بار واضح کرچکا ہے۔ پاکستان مثبت انداز میں تمام ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہا کہ تاحال 200 ڈالر سیلاب زدگان کے لیے یقین دہانیاں مل چکی ہے۔ 90 ملین ڈالر خزانے میں وصول ہوچکے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی مدد کررہی ہیں۔ چین امریکہ اور برطانیہ 400 ملین ڈالر دے رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان میں اہم سیکا سمٹ میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے آذربائیجان، قازقستان، بیلاروس کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ پاکستان حریت رہنما الطاف حسین شاہ کی بھارتی حراست میں موت پر شدید احتجاج کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے۔
انہوں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر 7 دہائی سے حل طلب ہے۔
جمعہ, نومبر 7, 2025
بریکنگ نیوز
- قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
- 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
- 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب
- جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی
- بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جاری
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر چارلس واکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے،امريکی صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

