Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    • پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی
    • فوج آخر کیا کرے؟
    • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش
    • باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ
    • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک مجرم کو قید کی سزا، 50 ملزمان اشتہاری قرار
    • مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرگئی، 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق
    اہم خبریں

    انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرگئی، 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

    نومبر 18, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیہون: ٹول پلازہ کےقریب انڈس ہائی وے پر مسافر  وین گڑھے میں گرنے سے 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ  بعد بھی کٹ اور کھڈےکو  پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، لاشوں اور  زخمیوں کو عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا ہے۔  ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق حادثے میں20 افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوئے ہیں۔

     عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین صدیقی کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 خواتین، 6 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان ہیں، 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفیٰ کا کہنا ہےکہ مسافروین میں 33 افراد سوار تھے، حادثےمیں 20 افراد جاں بحق ہوئے، 13کو نکال لیا گیا جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو  علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں، میتیں آبائی علاقے منتقل کرنےکے لیے ہر سہولت فراہم کریں گے۔

    حادثے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان سے گھڑی خریدنے والے سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے
    Next Article سیاسی ہنگامہ آرائی، اسحاق ڈار اور صدر مملکت کی اہم ملاقات
    Web Desk

    Related Posts

    باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی

    اگست 1, 2025

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی

    اگست 1, 2025

    انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !

    اگست 1, 2025

    پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

    اگست 1, 2025

    فوج آخر کیا کرے؟

    اگست 1, 2025

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.