Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شہباز شریف
    اہم خبریں اکتوبر 13, 2022

    خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شہباز شریف
    خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    آستانہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ پاکستان امن کیلئے بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی۔ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل قابل ستائش ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب فخر کی بات ہے۔ پاکستان سیکا پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اور قازقستان کی لیڈرشپ کی قدر کرتے ہیں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوگا۔ بھارت جمہوریت کا دعویدار ہونے کے باوجو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کے عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
    پاکستان میں آنیوالے حالیہ سیلاب پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے پاکستان کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہزار600 سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عالمی حدت میں پاکستان ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے۔ سیلاب کے باعث پاکستان کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زیر آب علاقے سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈوبے افراد کا سب کچھ کھو چکا ہے۔ پاکستانی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال میں مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل قابل ستائش ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنیشنل گرڈ میں خرابی ، ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
    Next Article خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کرلی گئی
    Saqib Butt

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.