Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت
    • منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ
    • خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے
    • گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ
    • پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں
    • حکومت کی مثبت معاشی پالیساں: پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حجم 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی چوری کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق وزیراعظم نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع
    خاص خبریں دسمبر 5, 2022

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف نے اپنی وطن واپسی کا سگنل دیدیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا آئندہ انتخابات سے قبل وطن واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔

    جبکہ نئی پیش رفت کے طور پر نواز شریف نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو وہاں آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کروا دیے جائیں اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس صورت حال میں نواز شریف کسی بھی وقت وطن واپس آسکتے ہیں، نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ان کی آمد کے فوری بعد عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کر دی جائے گی۔

    شریف فیملی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے ان ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے۔

    ان ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا کیس اب کمزور پڑ چکا ہے اور سپریم کورٹ کی طرف سے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے فیصلے نے مسلم لیگ کے قائد کی قومی سیاست میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ
    Next Article پشاور میں 50 سے زیادہ پرانی اور نایاب گاڑیاں نمائش کیلئے پیش
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ

    نومبر 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

    نومبر 16, 2026

    پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں

    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.