اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔
پیر, ستمبر 15, 2025
بریکنگ نیوز
- وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
- ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
- دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
- خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
- خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
- طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
- پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا