Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے
    • افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی
    • نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
    • پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
    • پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو
    • صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی
    • وزیراعلیٰ سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے 12 اراکین کی پارٹی رکنیت ختم
    • ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عدم اعتمادکے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا
    اہم خبریں

    عدم اعتمادکے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا

    دسمبر 20, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

     مراسلےکا متن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی پارٹی صدر چوہدری شجاعت کا اعتماد کھوچکے ہیں، مشہور ہےکہ پی ٹی آئی اور  ق لیگ کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے شدید اختلافات ہوگئے ہیں، یہ اختلافات وزیراعلیٰ کی جانب سے خیال احمد کو کابینہ میں شامل کرنے کے بعد واضح  ہوگئے ہیں، عمران خان نے عوامی سطح پر اعلان کیا کہ انہیں وزیرکی تقرری اور وزیراعلیٰ کےاقدامات کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔

    مراسلے مطابق حکمران اتحاد کے اندر دراڑ کا تازہ ترین مظہر وزیراعلیٰ سےتلخ کلامی کے بعد سردار حسنین بہادر دریشک کا کابینہ سےاستعفیٰ دینا ہے، وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے 4 دسمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ آئندہ مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، وزیراعلی کا یہ بیان پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کےخلاف تھا جس پر 2  اراکین مستعفی بھی ہوگئے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ 17 دسمبرکو  وزیراعلیٰ نےسابق آرمی چیف کے خلاف کمنٹس دینے پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد میں بہت کم عددی فرق ہے، بطورگورنر اس بات پرمتفق ہوں کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں،  اس لیے آئین کے آرٹیکل 130 (7) کے تحت میں بدھ 21 دسمبرکو شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرتا ہوں، اجلاس میں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا بھی کہنا ہےکہ عدم اعتماد کے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ لینےکا کہاگیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہےکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کو بدھ شام 4 بجے اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق
    Next Article بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے

    ستمبر 7, 2025

    افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 7, 2025

    نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

    ستمبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے

    ستمبر 7, 2025

    افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 7, 2025

    نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

    ستمبر 7, 2025

    پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام

    ستمبر 7, 2025

    پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو

    ستمبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.