سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، ایک گولی ان کے کان کے اوپر کے حصے کو لگی ہے
صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اسٹیج پر نیچے جھک گئے اسی دوران ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور حفاظتی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
بعض امریکی خبر رسان اداروں نے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک ووٹر کے ہلاک اور دو کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے فوری طور پر پتہ چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہو گیا ہے، میرے کان کے اوپر کے حصے پر گولی لگی
انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری کارروائی پر شکریہ ادا کیا اور ریلی میں شریک شخص کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
فائرنگ کے دوران گولی میرے کان کے اوپر کے حصے پر لگی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read