Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن روکنے کا حکم دے دیا
    اہم خبریں مارچ 15, 2023

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن روکنے کا حکم دے دیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہو رہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس طارق سلیم نے کی۔

    آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرول بم سے ہماری گاڑیاں جلادی گئیں، پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو دیکھنا ضروری تھا، رینجرز کی گاڑیوں پر پٹرول گرایا گیا، صبح صورتحال یہ ہے، ساری گرین بیلٹ خراب کردی، سرکاری چیزیں بربادکردیں، عدالت وارنٹ ختم کردیتی ہم واپس آجاتے، جنہوں نےخرابی کی ہے انہیں پکڑنا ہے ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں،  ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آئی جی کے مؤقف پر عدالت نے کہا کہ اس پرکیاکہیں گےکہ اگر ہم اس آپریشن کو ابھی وقتی طورپرروک دیں کیونکہ اسلام آباد میں بھی درخواست ہے، اس پر آئی جی نے جواب دیا کہ سر ہم نے بندے پکڑنے ہیں جنہوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔

    جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ مجھے شہر میں امن چاہیے، آپ ابھی اپنا آپریشن روک دیں،شہر میں پی ایس ایل بھی ہورہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو مال کینال پل، دھرمپورہ پل اورٹھنڈی سڑک پر 500 میٹر پیچھے رہنے کی اجازت دی ہے۔

    گرفتاری کے لیے آپریشن

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

    کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے جب کہ قصور ،گوجرانوالا اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے، زمان پارک میں پنجاب رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، متعدد شیل عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بھی گرے ہیں، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس نے حکمت عملی تبدیل کرلی

    پولیس نے زمان پارک پر عمران خان کی رہائش گاہ پر پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچ کی وجہ سے پیش قدمی روک لی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا میچ ختم ہونے تک پولیس پیش قدمی نہیں کرے گی تاہم زمان پارک کے گرد محاصرہ جاری رکھا جائےگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمدکرایا جائےگا۔

    جھڑپوں میں اب تک فورسز سمیت 64 افراد زخمی

    اسپتال ذرائع کے مطابق پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 64 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی شامل ہیں،  زخمیوں میں 54 پولیس اہلکار  اور 8 شہری شامل ہیں، 51 پولیس اہلکار سروسز اسپتال اور 3 میو اسپتال میں لائےگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں، زمان پارک کے قریب ٹرانسفارمر  پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے،  ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا ہے۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے  پولیس اہلکاروں اور بکتر بند پر بھی پیٹرول بم سے حملہ کیا جارہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کی گرفتاری: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں ڈی آئی جی سمیت 64 افراد زخمی
    Next Article پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.