Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری
    اہم خبریں

    وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری

    اپریل 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التواکیس پرغور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کیس کے مختلف پہلوؤں اور کسی بھی فیصلے کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک موقع پر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے تمام سرکاری افسروں کو باہر بھیج دیا گیا تھا اور صرف وزرا شریک رہے۔ بعدازاں وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس فائز عیسٰی کے خط پررجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں دونکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کومختلف امور پر بریفنگ دی جبکہ کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے سرکلر جاری کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا۔

    اعلامیے کے مطابق کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے صدرعارف علوی سے بھی مطالبہ کیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ پر فی الفور دستخط کریں تاکہ آئینی وسیاسی بحران سے نجات مل سکے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر ترین جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھا تھا اور ان سے فوری طور پر عہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ سیکریٹریٹ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوخط کےساتھ اٹارنی جنرل کوبھی بھجوائی گئی تھی اور کہا گیا تھاکہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو آج کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن تسلیم کر لی ہیں: وزیراعظم
    Next Article الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نے سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.