کراچی( نعمت زادہ) سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےان کی رہائی کو حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔
عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کودسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔
منگل, جنوری 27, 2026
بریکنگ نیوز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی
- تیراہ بحران: صوبائی حکومت کی ناکامی اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا
- بنوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات، امن کمیٹی رکن جاں بحق، دو دہشت گرد ہلاک

