پشاور(وحید الرحمن) پشاور پولیس نے پولیس چوکی جمعہ خان خوڑ پر حملے سمیت دہشت گردی کی واردتوں میں ملوث 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنزکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے گزشتہ شب پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ پولیس جوانوں نے مستعدی سے جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔ تعاقب کے بعد5 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے ٹھکانے سے بھاری گولہ بارود برآمد ہوا۔ کارروائی میں واکی ٹاکی سیٹ ،سکیورٹی ادراروں کی وردی۔ 25 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، پستول، تیزدھارآلہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔
حملہ آوروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر پشاور پولیس پر متعدد حملوں کا اعتراف کیا ۔ پولیس نے تفتیش کا دائرکار وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اتوار, جنوری 4, 2026
بریکنگ نیوز
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ کا خوازہ خیلہ بازار میں ٹریفک پولیس افسر پر تشدد
- کرک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،پشاور سے آیا مہمان بھی شامل
- بنگلادیش کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرانے کا مطالبہ
- این ایف سی اور گلگت بلتستان کا سوال
- وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل
- واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
- شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

