Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    • صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
    • تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
    • پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
    • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
    • چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
    اہم خبریں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    جولائی 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے، عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں۔ عدالت میں شور شرابے کےسبب بینچ کچھ دیر کیلئے آٹھ کر چلا گیا تاہم عدالتی ڈیکورم بحال ہوا تو ججز واپس آئے اور کیس پر سماعت کی گئی۔

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں 2 درخواستیں زیرسماعت ہیں، ایک اختیار سماعت اور دوسری توشہ خانہ کیس ٹرانسفر کی درخواست ہے، ٹرائل کورٹ کے جج متعصب ہیں ان کی فیس بک پوسٹس ہیں۔

    اس پر  جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی، ہائیکورٹ سے کہیں گے کہ وہ آپ کی زیرالتوا درخواستوں کو اکٹھا سن لے، اختیار سماعت بنیادی نکتہ ہے اس پر پہلے فیصلہ ہونا چاہیے، جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے کہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےتو معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیجا تھا، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے جج پر اعتراض اٹھاکرکیس کسی اور جج کو بھیجنےکی بھی درخواست کی تھی۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے جواب دیاکہ ہم تو صرف ہائیکورٹ سے درخواست کر سکتے ہیں جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ جسٹس یحییٰ نے کہا کہ میرےخیال میں ہمیں اس وقت اس معاملےمیں مداخلت سے گریز کرناچاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دونوں درخواستوں کو سن کر فیصلہ کرے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر : تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید
    Next Article ملکی سلامتی کی معلومات کے انکشاف پر 5 سال سزا ہوگی
    Web Desk

    Related Posts

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026

    پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘

    جنوری 20, 2026

    پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ

    جنوری 20, 2026

    صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.