اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے آج استثنیٰ کی درخواست کی۔ بابار اعوان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، پیش نہیں ہو سکیں گے۔ اس لئے آج حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے۔
جمعرات, نومبر 13, 2025
بریکنگ نیوز
- صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
- ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
- خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
- شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
- بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
- پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
- 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
- افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

