اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا۔ وہ اپنے مفاد کیلئے ہر بات کی قیمت لگانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ عمران خان قوم کو ایک ایسے موڑ پر لے آئے ہیں۔ جس کا محور صرف ذاتی اقتدار ہے۔ پاکستان کی سالمیت، بیگناہوں کے خون اور اداروں کی ساکھ کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ لانگ مارچ کی صورتحال سول آرمڈ فورسز کنٹرول کریں تاوقتیکہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان قوم کو ایسے موڑ پر لے آیا ہے جس کا محور ذاتی اقتدار ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی سالمیت، بیگناہوں کا خون اور پاکستان کے ادارے جنہیں انہوں نے ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ کی کوئی اہمیت نہیں۔ عمران خان جب اقتدار میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم براہ راست مطلع ہوگئی ہے کہ وہ کیا کرتے تھے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اداروں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے غیر سیاسی رہنا ہے۔ لیکن اس فیصلے پر عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا۔ کیونکہ انہوں نے غیر آئینی کردار ادا کرنے سے انکار کیا تو غداری کے القابات دینے لگ گئے۔ جو اس شخص کا اصلی روپ ہے۔ جو شخص اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال کھول کر اس کا مال خورد برد کر جائے۔ جس کا فارن فنڈنگ کیس میں بھی ذکر ہے۔ جسے اپنی والدہ کے نام پر بنائے ہسپتال کا تقدس نہیں تو اسے کسی چیز کا کیا تقدس ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کا پاکستانی قوم سے اصلی اور تفصیلی تعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے کا یہ فیصلہ ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ہم 75 سال سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے اور اگر آج ہم نے یہ منزل پا لی ہے۔ تو بجائے اس کا تحفظ کرتے ہم نے اسے گالی بنا دیا۔ کیونکہ یہ عمران خان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ عمران خان تمام اداروں کو اپنی ذات کے تابع بنانا چاہتا ہے۔ جس میں پارلیمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور افواج پاکستان شامل ہیں۔ عمران خان فرد واحد کی حکمرانی قائم کرنا چاہتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے منع کرنے کے باوجود سائفر کو لہرا کر اسے نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بنایا۔ اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا۔ ان کی جعلسازی کا آڈیو ٹیپ سے بھی پتہ چل چکا ہے۔ جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم صرف کھیلیں گے۔ عمران خان سائفر پر ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔ ہمارے بین الاقوامی تعلقات تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ اور صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے پاکستانی ریاست کی ساکھ کو برباد کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
منگل, ستمبر 9, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
- ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقريب رونمائی، 8 کپتان جیت کیلئے پرعزم
- بھارت کی آبی جارحیت تھم نہ سکی،پاکپتن میں 23 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر
- امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
- ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
- اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
- پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان