کوہاٹ: ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔ ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔
ہفتہ, مارچ 15, 2025
بریکنگ نیوز
- سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کےساتھ تعاون کی اپیل
- ڈیرہ اسماعیل خان میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق،2 زخمی
- دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، آئی جی خیبرپختونخوا
- جنوبی وزیرستان، مسجد میں دھماکہ، جے یو آئی کےرہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی
- چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،وزيراعظم کی ہدایت
- جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ” دی رولز آف گیم چینجنگ ” کے نام سے نئی سیکیورٹی حکمت عملی کا اعلان
- دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی