لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا۔
عمران خان نے لاہور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے۔ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا۔ میں اس قوم کےلئے یہ جنگ لڑ رہا ہوں۔ لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے۔ وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
بدھ, جنوری 7, 2026
بریکنگ نیوز
- امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش
- کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی
- انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی
- شکرپڑیاں کا سبز سکوت کیوں ٹوٹ گیا؟
- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحریک انصاف اپنی ریاست کے خلاف کیوں کھڑی ہے؟
- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، ترجمان پاک فوج
- پاکستان اور بنگلہ دیش ایئر چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
- سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

