Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

کوئٹہ میں انڈے سب سے زیادہ مہنگے فی درجن قیمت 230 روپے تک  فروخت کیے گئے

آٹے اور چینی کی قیمتوں نے دوبارہ اُڑان بھر لی، چینی کی قیمت میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ جاری رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ہو گیا۔  انڈے کی قیمت کو بریک لگتی نظر نہیں آ رہی اور ایک ہفتے کے دوران انڈے کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ٹماٹر 8 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 6 روپے 26 پیسے مزید مہنگے ہوئے، کوئٹہ میں انڈے سب سے زیادہ مہنگے فی درجن قیمت 230 روپے تک  فروخت کیے گئے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 86 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے 53 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، مٹن، بیف اور گڑ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، آلو 6 روپے 71 پیسے، پیاز 3 روپے 95 پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ مرغی 15 روپے 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ میں دال مسور 3 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.