افغانستان کے نئے قائم مقام وزیراعظم مولوی محمد عبدالکبیر پکتیا افغانستان میں پیدا ہوئے۔ وہ طالبان قیادت کے ایک سینئر رکن ہیں۔ وہ 4 اکتوبر 2021 سے افغانستان کے تیسرے نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ اس سے قبل ۱۶ اپریل 2001 سے ۱۳ نومبر 2001 افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق وہ طالبان کی وزراء کونسل کے دوسرے نائب، صوبہ ننگرہار کے گورنر اور مشرقی زون کے سربراہ بھی رہے۔ مولوی عبدالکبیر کا تعلق افغانستان کے زدران قبیلے سے ہے۔ یاد رہے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن کی بیماری کے باعث عارضی طور پر افغانستان کا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
افغانستان کے نئے قائم مقام وزیراعظم مولوی محمد عبدالکبیر کون ہیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read