واشنگٹن: امریکا میں صدور پر حملوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ابراہام لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم مک کینلی اور جان ایف کینیڈی قاتلانہ حملوں میں مارے گئے تھے جب کہ 7 امریکی صدور حملوں میں محفوظ رہے۔
امریکا میں صدر پر حملے کا پہلا واقعہ 1865 میں پیش آیا جب اُس وقت صدر ابراہام لنکن کو فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھتے ہوئے گولی ماردی گئی تھی۔
ابراہام لنکن وہی امریکی صدر ہیں جن کی تصویر امریکا کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر ہے۔
امریکا کے ایک اور صدر جیمز گارفیلڈ تھے۔جنھوں نے یہ عہدہ 2 نومبر 1880 کو سنبھالا اور محض 6 ماہ بعد 4 مارچ 1881 کو قتل ہوئے۔
امریکی صدر ولیم مک کینلی بھی 1901 میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے اور بعد ازاں گینگرین کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔
جان ایف کینیڈی امریکا کے کم عمر ترین اور 35 ویں صدر تھے۔ انھیں بھی قتل کیا گیا تھا اور تاحال یہ قتل امریکی تاریخ کا ایک معمہ بنا ہواہے۔
اس کے علاوہ کئی امریکی صدور مختلف قاتلانہ حملوں میں شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں اینڈریوجیکسن،تھیوڈور روزویلٹ،فرینکلن روزیلٹ، رونلڈ ریگن،باراک اوباما بھی شامل ہیں۔