اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے امریکی ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے ناشگوار واقعہ سے متعلق بتایا کہ امریکی حکام نے واقعہ پر نوٹس لیا ہے۔
وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا کہ پاکستانی وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے۔ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سائفرسے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت خارجہ سائفر پر اپنا موقف متعدد بار واضح کرچکا ہے۔ پاکستان مثبت انداز میں تمام ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہا کہ تاحال 200 ڈالر سیلاب زدگان کے لیے یقین دہانیاں مل چکی ہے۔ 90 ملین ڈالر خزانے میں وصول ہوچکے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی مدد کررہی ہیں۔ چین امریکہ اور برطانیہ 400 ملین ڈالر دے رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان میں اہم سیکا سمٹ میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے آذربائیجان، قازقستان، بیلاروس کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ پاکستان حریت رہنما الطاف حسین شاہ کی بھارتی حراست میں موت پر شدید احتجاج کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے۔
انہوں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر 7 دہائی سے حل طلب ہے۔
پیر, مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز
- ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی
- امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید
- آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی
- اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں: مصر، ترکی اور سعودی عرب کا ایران کشیدگی کے دوران امن کیلئے اہم مشاورت
- پاکستانی بندرگاہیں ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری
- نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
- استاد احمد گل کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خیبر ٹی وی کا خصوصی شو گل زما دخاورے
- نیشنل گرڈ کمپنی میں نئی تنظیمی تبدیلیوں کا عمل جاری، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا اصلاحاتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ

