Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف نے40بریگیڈئیرزکی میجر جنرل کےعہدے پر ترقی کی منظوری دےدی

راولپنڈی-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہواجس میں پاک فوج کے40افسران کی بریگیڈئیرسےمیجرجنرل کےعہدے پرترقی کی منظوری دی گئی جبکہ ترقی پانےوالوں میں آرمی میڈیکل کورکے11بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ترقی پاکر میجر جنرل بننےوالوں میں ظفراقبال مروت،شاکراللہ خٹک،محمد اویس دستگیر،عامرنوید،محمد اعجازمرزا، تبسم حبیب،محمد شجاع انور،دلاورخان،سرفراز احمد،آصف محمود گورایہ،کمال اظفر اورمحمد علی خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق کاشف آزاد،ماجد جہانگیر،اظہر وقاص،عاکف اقبال،عمراحمد بخاری،محمد احسن خٹک،عنایت حسین،عادل یامین،محمد حسن خٹک،محمد عامرنجم،محمد عقیل اورکامران احمد ستی،سید امداد حسین شاہ،کاشف ظفر،خرم انور قادری اوراحمد شریف چوہدری کوبھی میجر جنرل کےعہدے پرترقی دی گئی ہے

آرمی میڈیکل کورمیں بریگیڈئیرسےمیجرجنرل کےعہدے پرترقی پانےوالوں میں محمد علیم،احسن الطاف، سید نصرت رضا،کرامت حسین شاہ بخاری،فرخ سعید، قدرت اللہ ملک،عامراکرم،شاہد حمید چوہدری، محمد قاسم بٹ،فرحان طیب اورمحمد افشین اقبال شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.