Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگر نواز شریف کو نقصان ہوا ,توقصور وار حکومت کو سمجھا جائےگا۔سید خورشید شاہ

سکھر:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اس کا قصور وار حکومت کو سمجھا جائے گا۔

سکھرمیں میڈیا نمائندوں سےبات کرتےہوئےخورشید شاہ نےکہاکہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،سب صحتیابی کی دعا کریں،لاہور کی سروسز اورجناح اسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے۔

خورشید شاہ نےکہاکہ وزیراعظم پورےملک کاہوتا ہے،صرف پارٹی کانہیں ہوتا،عمران خان نےخود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا،وہ اب تک کنٹینرکی سیاست کررہےہیں،عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اورکنٹینرکی سیاست ہے۔

پیپلزپارٹی کےرہنماکا کہنا تھاکہ ہم سیاست میں ذاتیات سےہٹ کربات کرتےہیں،ہماری سیاست گالم گلوچ کی نہیں،ہم نےبہت اتارچڑھاؤ دیکھےہیں اورکبھی بھی اقتدارکی بات نہیں کی بلکہ عوام کی بات کی ہے۔

خورشید شاہ نےکہا کہ بدقسمتی سےعمران خان کو کنٹینر پرچڑھایا گیا اوروہ اب تک کنٹینر سے اترنےکو تیارنہیں ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریر اور اس پر وزیراعظم عمران خان کی تنقید پر خورشید شاہ نے کہا کہ ‘قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے اور قوم قائد اعظم کے ہر ایک لفظ کو سمجھتی تھی’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.