ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔ لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے۔ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
جمعہ, اگست 15, 2025
بریکنگ نیوز
- استاد جو زندگی بناتا ہے
- موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ ایک مثبت پیش رفت
- پاکستان کی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی سخت مذمت
- وزیراعظم شہبازشریف کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطے کی ہدایت
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
- خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر مومند میں گرکر تباہ،5 افراد شہید
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی