Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

براڈشیٹ کی تحقیقات صرف جسٹس(ر)عظمت سعید کرینگے، کابینہ کافیصلہ

تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی گئی

وفاقی کابینہ میں براڈ شیٹ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی گئی، تحقیقات صرف جسٹس (ر) عظمت سعید کریں گے، ایک رکنی کمیشن کو سرے محل معاملے کی انکوائری کا مینڈیٹ بھی مل گیا۔ کابینہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار وزارت صحت کو دینے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں براڈشیٹ معاملے پر صرف جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ ارکان کی جانب سے 3 رکنی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کردی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ 3 رکنی کمیشن کے فیصلوں سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی دو ٹوک کہہ دیا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، کسی بھی ذمہ دار کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوں نے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ انکوائری کمیشن کو سرے محل کی تحقیقات کا مینڈیٹ بھی دے دیا گیا۔ کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت تشکیل کمیشن اپنی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کریگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.