بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک بحری ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
On the special instructions of Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force, PAF personnel and helicopter fleet are actively engaged in providing humanitarian assistance and disaster relief in floods affected areas of Balochistan. pic.twitter.com/jzvC7lmD3R
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) July 30, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ٹینٹ ویلج میں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج کا قیام کردیا گیا ہے۔ ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا بتایا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ۔ بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔