Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی خطرے کے پیش نظر پاک فوج ہائی الرٹ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ایک اور کوشش کے ممکنہ خطرے کے باعث پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ ایک شہری خاتون زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 38 سالا لانس نائیک طارق اور 31 سالہ سپاہی زاروف کے نام سے ہوئی جبکہ پاکستانی فورسز نے بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں بھارت نے ایل او سی پر ایک سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا، اسی طرح گزشتہ برس 26 فروری کو بھارت نے پاکستان کے خلاف اسی طرح کا ایک آپریشن کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوا تھا اور پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور ان کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا، جسے بعد ازا رہا کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.