Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, فروری 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    • ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست
    • وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
    • سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور
    • شینو مینو شو گرینڈ فیملی عید اسپیشل مردان میں 16 فروری کو ریکارڈ ہوگا
    • پشاور کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ورثے کا آئینہ دار پروگرام “پیخاور خو پیخاور دے کنہ”
    • آنکھ کی بگڑتی صحت، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع
    • سی ٹی ڈی پنجاب کا مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک ماہ کے دوران 26 دہشت گرد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے بڑھ گئی
    اہم خبریں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے بڑھ گئی

    فروری 7, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہیں، ملبے میں پھنسے زندہ افراد کو بچانےکے لیے ریسکیو ورکرز کی کوششیں جاری ہیں، زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور آفٹرشاکس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ بھی ہیں۔  امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔ ترکیہ اور شام  میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ترکیہ میں 2 ہزار 921  جب کہ شام میں ایک ہزار 420 افراد جان سےگئے، مجموعی طور پر 16ہزار سے زائد افراد  زخمی ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی، اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔

    ترک صدر نے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور  ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہےگا،13 فروری تک اسکول بند کردیےگئے ہیں، غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

    زلزلے سے شام میں بھی تباہی

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، زلزلے کے باعث ایک ہزار 420 افراد جان سےگئے۔

     پاکستان سے امدادی سامان لےکر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ

    وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سی ون تھرٹی طیارے میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے، آج صبح بھی ایک پرواز پندرہ ٹن امدادی سامان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لےکرترکی روانہ ہوئی ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیوٹیلٹی سٹور وں سے سستی چینی،گھی،آٹے کی فراہمی معطل
    Next Article خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026

    آنکھ کی بگڑتی صحت، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع

    فروری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026

    سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور

    فروری 14, 2026

    شینو مینو شو گرینڈ فیملی عید اسپیشل مردان میں 16 فروری کو ریکارڈ ہوگا

    فروری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.